نوشکی،آل پارٹیز سماجی و ادبی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

منشیات فروشوں کے ہاتھوں شہید نوجوان طالبعلم شہید سمیع اللہ مینگل کی پہلی برسی کے موقع پر تقاریب کے انعقاد بارے غور

جمعرات 28 جنوری 2021 23:43

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2021ء) آل پارٹیز سماجی و ادبی تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس افضل المدارس نوشکی میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ مطیع الرحمن مینگل کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں بی این کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی ضلعی جنرل سیکرٹری حمید بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ابراہیم بلوچ جمعیت علمااسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبداللہ گورگیج نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات عبدالباسط بی این پی کے سابق صدر نزیر بلوچ سابق جنرل سیکرٹری میر ثنااللہ جمالدینی پریس کلب کے سابق صدر غلام رسول جمالدینی حافظ محمد قاسم فاروقی ادیب و شاعر ڈاکٹر عالم عجیب نوشکی آن لائن کے عبدالباسط حسنی و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ سال 13 فروری کو منشیات فروشوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے نوجوان طالبعلم شہید سمیع اللہ مینگل کی پہلی برسی کے موقع پر مختلف تقاریب کے انعقاد کے بارے میں غور و خوض کرتے ہوئے اہم فیصلے کیئے گئے اجلاس میں شیہد سمیع جان کو ان کی لازوال قربانیوں اور جان کا نزرانہ پیش کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فروری 2021 کو شہید سمیع جان کے نام سے منسوب کرکے مختلف پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا برسی کے سلسلے میں مرکزی جلسہ 14 فروری بروز اتوار بمقام نوشکی میر گل خان نصیر چوک پر شہید کی یاد میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا اس سے قبل ڈگری کالج کے طلبا کالج میں تقریب منعقد کرکے اپنے طالبعلم ساتھی کو خراج عقیدت پیش کرینگے سول سوسائٹی اور ادبی تنظیموں کے زیراہتمام فروری کے دوسرے ہفتے میں ضلع کونسل ہال میں شہید سمیع جان مینگل کی یاد میں سیمینار منعقد کیا جائیگا فروری کے آخر میں نوشکی تمام اسپورٹس کلبز کے کھلاڈی منشیات سے نفرت شہید سمیع جان کے مشن سے پیار کریہوئے ریلی نکالیں گے اجلاس میں نوشکی کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو شہید سمیع مینگل کی برسی کے تقریبات میں بھر پور شرکت کی اپیل کیا گیا شرکا نے کہا کہ نوشکی کے عوام اپنے نوجوان کی خون کو راہیگاں ہونے نہیں دینگے نوجوان سمیع مینگل کی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے منشیات اور سماجی برائیوں سے دور رہ کر نفرت کا اظہار کریں