محمد حسین محنتی ودیگر کا سابق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق علی کی اہلیہ کے وفات پر تعزیت کا اظہار

پیر 1 فروری 2021 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2021ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ودیگر صوبائی ذمہ داران نے سابق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق علی کی اہلیہ اور سابق صوبائی وزیر جام معشوق علی کی والدہ کے انتقال پر گھرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔