ثمرہارون بلور نے صحت پلس کارڈ کے پمفلٹس پھاڑ دئیے

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تاریخ دیے جانے کا اعلان جھوٹ ہے، ثمرہارن بلور

منگل 2 فروری 2021 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2021ء) اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سینئر رہنما ثمر ہارون بلور نے صحت پلس کارڈ کے پمفلٹس پھاڑ دئیے۔پشاور میں اے این پی خیبرپختونخوا کی ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی روایات کا جنازہ نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے اجراء پر اپوزیشن قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، سوشل میڈیا پر اپوزیشن قائدین کی تصاویر لگا کر ان کا مذاق اڑایا گیا۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ہمیں فون کیا اور معذرت کی جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اٴْنہوںنے کہاکہ کامران بنگش نے لاہور میں کالا باغ ڈیم کے مردہ ایشو کو ایک بار پھر چھیڑا ہے۔اے این پی رہنما نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تاریخ دیے جانے کا اعلان جھوٹ ہے۔