Live Updates

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو سینیٹر بنانے کی تیاریاں

علی ترین کے نام کی منظوری کے بعد پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے نام شارٹ لسٹ کر لیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 3 فروری 2021 15:51

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو سینیٹر بنانے کی ..
اسلام آبا د(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 فروری 2021ء) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا  ہے۔لسٹ میں وزیراعظم عمران خان کے چار معاون خصوصی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے اعجاز چوہدری ،سیف اللہ نیازی اور امین اسلم کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔شہزاد اکبر،ڈاکٹر فیصل،رزاق داؤد اور شہباز گل کے نام بھی زیر غور ہیں۔

ق لیگ سے کامل علی کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔زلفی بخاری کا نام اسلام آباد سے نشست کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔خواتین کی نشست کے لیے نیلوفر بختیار،نگہت محمود اور نیلم ارشاد کے نام زیر غور ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کا نام بھی سینیٹ انتخابات کے لیے زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

اگر علی ترین کے نام کی منظوری دی جاتی ہے تو پھر انہیں پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑوایا جائے گا،اس حوالے سے جہانگیر ترین بھی خاصے متحرک ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی سینیٹ اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیے جانے کا سلسہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ کے لیے پرویز رشید، پروفیسر ساجد میر اور راجہ ظفر الحق کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی سینیٹ کی ٹکٹ ملنے کی اُمید لگا رکھی ہے۔

خواتین کی نشست پر مسلم لیگ ن کی رہنما عائشہ رضا دوبارہ ایوان بالا میں جانے کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ کس کو ملے گا اس حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی سینیٹ انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس ضمن میں قیادت کے صلاح و مشورے جاری ہیں۔ذارئع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کچھ ریٹائرڈ سینیٹرز کو دوبارہ سینیٹ انتخابات میں اتارنے پر غور کر رہی ہے، شیری رحمان، فاروق ایچ نائک اور سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ انتخابات لڑوانے کا امکان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات