Live Updates

عمران خان اپنےدوہری شہریت والےدوست کوسینیٹ میں لاناچاہتےہیں،احسن اقبال

پی ڈی ایم کی جماعتوں کےدرمیان معمول کی ملاقات ہوئی ہے، پی ڈی ایم کی دی گئی مہلت اب ختم ہوگئی ہے، لیگی رہنما کی پریس کانفرنس

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 4 فروری 2021 01:05

عمران خان اپنےدوہری شہریت والےدوست کوسینیٹ میں لاناچاہتےہیں،احسن ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 فروری 2021ء) سابق وفاقی وزیر و سینیئر لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کل اپنےلائحہ عمل کااعلان کرےگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنےدوہری شہریت والےدوست کوسینیٹ میں لاناچاہتےہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اپنےدوستوں کو نوازناچاہتےہیں ۔ وہ اپنے دوستوں کو سینیٹ میں لانا چاہتےہیں ۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کی ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کےدرمیان معمول کی ملاقات ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم کی دی گئی مہلت اب ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 31 جنوری تک حکومت کوبحران میں دھکیلےبغیرموقع دیا تھا ۔ اب پی ڈی ایم کل اپنےلائحہ عمل کااعلان کرے گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔

لسٹ میں وزیراعظم عمران خان کے چار معاون خصوصی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے اعجاز چوہدری ،سیف اللہ نیازی اور امین اسلم کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔شہزاد اکبر،ڈاکٹر فیصل،رزاق داؤد اور شہباز گل کے نام بھی زیر غور ہیں۔ ق لیگ سے کامل علی کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔زلفی بخاری کا نام اسلام آباد سے نشست کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

خواتین کی نشست کے لیے نیلوفر بختیار،نگہت محمود اور نیلم ارشاد کے نام زیر غور ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کا نام بھی سینیٹ انتخابات کے لیے زیر غور ہیں۔ اگر علی ترین کے نام کی منظوری دی جاتی ہے تو پھر انہیں پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑوایا جائے گا،اس حوالے سے جہانگیر ترین بھی خاصے متحرک ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی سینیٹ اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیے جانے کا سلسہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ کے لیے پرویز رشید، پروفیسر ساجد میر اور راجہ ظفر الحق کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی سینیٹ کی ٹکٹ ملنے کی اُمید لگا رکھی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات