پی ڈی ایم کا حکومت مخالف لانگ مارچ کو ’مہنگائی مارچ‘ کا نام دینے کا فیصلہ

اپوزیشن اتحاد کی جناب سے تاحال اسلام آباد کی طرف مارچ کی حتمی تاریخ سامنے نہ آسکی

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 4 فروری 2021 19:11

پی ڈی ایم کا حکومت مخالف لانگ مارچ کو ’مہنگائی مارچ‘ کا نام دینے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 فروری2021ء) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں ہونے والے لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کا اجلاس پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا ، جس میں مسلم لیگ ن کی طرف سے نائب صدر مریم نواز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اے این پی سے امیر حیدر ہوتی کے علاوہ آفتاب شیرپاؤ ، محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس اپوزیشن اتحاد نے فیصلہ کیا گیا حکومت کے خلاف ہونے والے لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیا جائے گا جس کی حتمی تاریخ کے بارے میں تاحال کسی قسم کو فیصلہ نہیں ہوسکا۔ قبل ازیں گزشتہ روز جے یوآئی ف نے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کیلئے مارچ کے وسط کے دنوں پر اتفاق کیا ہے، اس کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا، جس میں حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، نوازشریف نے نوازشریف نے لانگ مارچ استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت مخالف تحریک میں پوری قوت استعمال کرنے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ گزشتہ روز نائب صدر مریم نواز نے بھی تحریک کے حوالے سے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھوڑا صبر کرو! بتائیں گے استعفے کیا ہوتے ہیں، ہمارے استعفے ’’ایماندار بندے‘‘ جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ، سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو، پھر سال بھر کی غیرحاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔