جموں کشمیر کو قصاب مودی کی حکومت نے کرفیو لگا کر 550 روز سے دنیا کا سب سے بڑا خطرناک جیل خانہ بنا رکھا ہے، معراج الہدیٰ صدیقی

کشمیری بیٹیاں کسی محمد بن قاسم کی منتظر ہیں، ان شاء اللہ مودی کا نفرت کا ایجنڈہ جلد دفن ہو گا اور کشمیر پاکستان بن کر رہے گا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلا کر مسلم ممالک کو مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑا کرے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بدترین مظالم کا احساس دلا کر عالمی برادری کو بھارت کے خلاف اواز اٹھانے پر آمادہ کیا جائے، یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب

جمعہ 5 فروری 2021 23:38

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2021ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کو قصاب مودی کی حکومت نے کرفیو لگا کر 550 روز سے دنیا کا سب سے بڑا خطرناک جیل خانہ بنا رکھا ہے، کشمیری بیٹیاں کسی محمد بن قاسم کی منتظر ہیں، ان شاء اللہ مودی کا نفرت کا ایجنڈہ جلد دفن ہو گا اور کشمیر پاکستان بن کر رہے گا ، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد سے حکومت سوئی ہوئی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلا کر مسلم ممالک کو مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑا کرے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بدترین مظالم کا احساس دلا کر عالمی برادری کو بھارت کے خلاف اواز اٹھانے پر آمادہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی طرف سے دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈ سے ’’ یکجہتی کشمیرریلی‘‘ نکالی گئی جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کی جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ، نائب امراء ڈاکٹر سیف الرحمن، عبدالقیوم شیخ، قاری محمد افضل شاکر، باقر علی نظامانی بھی موجود تھے، ریلی میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے شکیل احمد شیخ، جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر راحیل قریشی اور نعیم مغل نصیر الدین ناصر اور دیگر رہنماء بھی شریک ہوئے، ریلی کوہ ِنورچوک ،حیدرچوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر پہنچی جہاں ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ، عقیل احمد خان اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔

نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کو اگر غیرت نہیں ہے تو حیدرآباد کے عوام چوڑیوں کے ساری لاٹ ایوانِ وزیراعظم کو بھیجنے کے لیے تیار ہیں، جماعت اسلامی کل بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر کے بعد سے حکومت پاکستان سو رہی ہے ، دنیا کو جگانے کے لئے نہ کوئی وفود بھیجے نہ وزارت خارجہ اور کشمیر کمیٹی کو متحرک کیا نہ او آئی سی کا اجلاس بلایا گیا شائد عمران خان سمجھتے ہیں کہ ایوان وزیراعظم سے چند بیانات دینے سے کشمیر آزاد ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ مودی کا ایجنڈا نفرت پھیلانا ہے ،مگر بھارتی کسانوں نے دلی میں مودی ایجنڈے کو دفن کر دیا ہے نفرتوں کا ایجنڈا جاری نہیں رہے سکے گا، انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں ان مجاہدین کو کے جنہوں نے پاکستان کے انگریز آرمی چیف کی طرف سے قائد اعظم کی حکم عدولی پر ھزاروں قربانیاں دے کر کشمیر کے ایک حصے کو آزاد کرایا تھا، انہوں نے کہا کہ 5 فروری قاضی حسین احمد کی یاد دلاتا ہے جنھوں نے دنیا بھر کے حریت پسندوں کو پیغام دیا کہ حق کو دبایا نہیں جا سکتا، ہم احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں ہیں کسی فرعون کے سامنے سر نہیں جھکایا جا سکتا، جماعت اسلامی عالمی سطح پر جموں کشمیر کے مظلوم عوام کی ترجمانی کر رہی ہے، ہمیں فخر ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کے سامنے 80 سال کا بوڑھا سید علی گیلانی ڈٹا ہوا ہے وہ جھکنے اور ہتھیار ڈالنے کے لئے تیار نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی میر واعظ عمر فاروق ،یسین ملک ،حریت کانفرنس کی قیادت سمیت ہزاروں نوجوان جیلوں میں بدترین اذیتیں برداشت کر رہے مگر پھر پھر بھی سب کشمیری نوجوان برھان مظفر وانی بنے ہیں ان میں جذبہ آزادی عروج پر ہے، انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019ء سے آج تک جموں کشمیری کے عوام بدترین لاک ڈا?ن میں ہیں۔

550 روز سے کشمیر دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ بنا ہوا ہے۔مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کی انتہا کر دی گئی ھے کشمیری بیٹیاں آج محمد بن قاسم کی منتظر ہیں، انہوں نے کہا کہ ان شائ اللہ کشمیر بنے گا پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل جماعت اسلامی کر کے رہے گی۔ پاکستانی عوام آج بھی اہل کشمیر کے ساتھ ہیں بھارت فوجی مظالم سے آزادی کشمیر کی جدوجہدکو کمزور نہیں کر سکتا انہوں نے جموں کشمیر ھمیشہ سے غالب مسلم اکثریت کے علاقے ھونے کی وجہ سے مسلمانوں کی ملکیت رھے ہیں لیکن پاکستان کی ازادی کے وقت انگریز نے بھارتی ھندو قیادت سے مل کر سازش کر کے باونڈری کمشن کے اصولوں کے خلاف گورداسپور اور پٹھان کوٹ کے علاقے بھارت کو دے دیئے تا کہ اسے کشمیر میں زمینی رسائی کا راستہ دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینے کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت پاکستان بھی اپنا فرض ادا کرے عالمی سطح پر جموں کشمیر میں انسانی کی پامالی کے مسلے کو اٹھایا جائے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا تعاون حاصل کیا جائے اور او ائی سی کو بھی کشمیریوں کا پشت پناہ بناہ بنایا جائے تا کہ عالمی دباو بڑھے اور بھارت اقوام مٹحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے پر مجبور ھو جائے۔

امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہاکہ موجود حکمرانوں میں نہ عزم و حوصلہ ہے نہ کوئی ویڑن ہے حکمرانوں کے بیانات سے کشمیر آزادنہیں ہو گا کشمیری مظلوم عوام بے مثال قربانیاں دے رھے ہیں پاکستان کو ھر طرح ان کی۔پشت پر کھڑا ھونا ھو گا تب ھی کشمیر بنے گا پاکستان کا ایجنڈہ مکمل ہو گا ،شرکا پلے کارڈز ، قومی پرچم اور کلمہ طیبہ کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔کشمیر میں بھارتی مظالم اور دھشت گردی کے خلاف بھی نعرے درج تھے۔نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے مسجد قباء ہیر آباد میں نمازجمعہ کے اجتماع سے بھی خطاب بھی کیا۔