ئ*تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی63ویں برسی14فروری کو منائی جائے گی

اتوار 7 فروری 2021 18:05

Qجہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2021ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی63ویں برسی14فروری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت مسلم لیگ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں مقررین اس عظیم رہنما کی وطن عزیز کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

سردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے۔

سردار عبدالرب نشتر 14فروری 1958کو انتقال کر گئے تھے جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کا سنگ بنیاد سردار عبد الرب نشتر نے رکھا تھا یہ ہسپتال کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی ان کے نام کے ساتھ منسوب ہیں۔