Mلاہور میں عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ

yمخالفین کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں،سابق پولیس انسپکٹر

اتوار 7 فروری 2021 18:05

پ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2021ء) ان کائونٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے لاہور میں واقع گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔اس حوالے سے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں واقع میرے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عابد باکسر نے بتایا کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے ایک عرصے سے مجھے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے