سندھ میں26 سال تک اقتدار میں رہنے والی ایم کیو ایم بے شرمی کے ساتھ کن حقوق کا نعرہ لگاتی ہے، شاہ اویس نورانی
ایم کیو ایم نے مہاجروں اور سندھ کو کیا دیا ہے، جو بھی سندھ کو تقسیم کرے گا ہم اس کو کاٹ ڈالیں گے، پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب
منگل 9 فروری 2021 23:14
(جاری ہے)
ہٹڑی بائی پاس پر پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ جب ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ کی تقسیم کا نعرہ لگایا گیا تو بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا تھا کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں لیکن میں اس سے آگے کہتا ہوں کہ جو سندھ کو تقسیم کرے گا ہم اس کو کاٹ کر رکھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ 44 ارکان سندھ اسمبلی 17 ایم این اے 7 سینیٹرز اور ایک سابق گورنر کے ساتھ اقتدار میں رہنے والی ایم کیو ایم بے شرمی کے ساتھ کن حقوق کی بھیک مانگ رہی ہے، 26 سال حکومتوں میں رہنے کے دوران تم نے سندھ کے عوام کو کیا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی حیدرآباد سمیت صوبے میں رہنے والے ایم کیو ایم کے لیڈر اور لوگ ہم سے بڑے مہاجر اور اردو بولنے والے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے مہاجروں سے قلم چھین کر ان کے ہاتھ میں کلاشنکوف دی، الطاف حسین اور ایم کیو ایم قومی مجرم ہیں، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت موٹروے سمیت سندھ کے پہلے سے بنے ہوئے بڑے قومی پروجیکٹ بھی گروی رکھ کر ادھر سے ادھر سے قرضے لینے کی بھرمار کئے ہوئے ہے، ملک و قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل رہے لیں اور اس نے بنی گالہ محل 12 لاکھ روپے میں ریگولر کرا لیا،، شاہ اویس نورانی نے کہا کہ عمران خان سے ٹیلی وژن انٹرویو میں سوال کیا گیا تھا کہ آٹا مافیا اور چینی مافیا کا کیا ہو گا تو اس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، اس کو کیا پتہ کہ یہ کتنے کلو بک رہے ہیں، اس پر میں نے مشورہ دیا تھا کہ اس سے سوال کرو بیئر چرس بھنگ کی قیمت پوچھو تو یہ سب کا جواب دے گا، اس کو ملک کے معاشی نظام کا کیا پتہ، شاہ اویس نورانی نے کہا کہ سارے مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ اس ملک میں آئین کی حکمرانی ہو، 26 مارچ کو پاکستان کے ہر علاقے سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے کیا سندھ والے اس کے لئے تیار ہیں، ان شاء اللہ لاکھوں لوگ اسلام آباد میں جمع ہوں گے اور اس ظالم اور نااہل حکمران کو تخت سے اتار پھینکیں گے، انہوں نے کہا کہ بجلی گیس پیٹرول سمیت مہنگائی کا جو بدترین بوجھ عوام پر کرپٹ نااہل حکمرانوں نے ڈالا ہے اس کا پورا پورا حساب لیا جائے گا، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پی ڈی ایم کی جدوجہد میں کندھے سے کندھا ملا کر چلیں تاکہ پاکستان میں آئین اور جمہوریت کی حقیقی بالادستی قائم ہو سکے۔
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.