ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج رنچھوڑ لائن عارفین دبئی میںاپنے فلیٹ سے تین روز قبل مردہ حالت میں پایا گیا

جمعہ 12 فروری 2021 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2021ء) ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشتگرد جیل میں قید سعید بھرم کا بھائی اور سابق سیکٹر انچارج رنچھوڑ لائن عارفین دبئی میںاپنے فلیٹ سے تین روز قبل مردہ حالت میں پایا گیا،متوفی کراچی کی بدامنی کا اہم کردار اورسرکاری اداروں کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق سیکٹر انچارج رنچھوڑ لائن عارفین دبئی میں فلیٹ میں تین روز قبل مردہ حالت میں پایا گیاتھا،کراچی آپریشن کے آغاز پر عارفین دبئی فرار ہوگیا تھا،عارفین کراچی میں خوف کی علامت سعید بھرم کا بڑا بھائی ہے،کئی دہشت گرد اپنی انٹروگیشن میں عارفین کی دہشت گردی سے متعلق اہم ترین انکشافات کر چکے ہیں،عارفین کی جان دل کی تکلیف کے باعث گئی،عارفین کئی برس سے دبئی میں مفرور تھا۔