پاکستان سویٹ ہومز کے زیر اہتمام ’’پاپا جانی بلڈ بنک ‘‘تین روزہ بلڈ کیمپ ایوب پارک میں لگایا گیا

پاکستان سویٹ ہوم اور زمرد کے اس پراجیکٹ کو راولپنڈی میں مکمل سپورٹ کرونگا میری جہاں بھی ضرورت پڑے گی میں ساتھ ہوں،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

اتوار 14 فروری 2021 18:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2021ء) پاکستان سویٹ ہومز کے زیر اہتمام ’’پاپا جانی بلڈ بنک ‘‘تین روزہ بلڈ کیمپ ایوب پارک میں لگایا گیا جس میں 200سے زائد افراد نے خون کے عطیات دیئے۔ پاپا جانی بلڈ بنک کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم اور زمرد کے اس پراجیکٹ کو راولپنڈی میں مکمل سپورٹ کرونگا میری جہاں بھی ضرورت پڑے گی میں ان کے ساتھ ہوں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ زمرد خان نے تھیلیسما سے متاثرہ بچوں کی جانوں کو بچانے کا جو کام شروع کیا ہے میں اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاپا جانی بلڈ کیمپ میں سینکڑوں افراد نے خون کے عطیات دیئے۔ بلڈ بنک کیمپ میں جسٹس ( ر ) عبدالشکور پراچہ ، پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ، سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان ، سید جمال شاہ، راجہ جہانگیر ، ثاقب جدون نے کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی راولپنڈی نے پاپا جانی بلڈ بنک کے پمفلٹ عوام میں تقسیم کیے اور شہریوں سے درخواست کی کہ وہ خون کا عطیہ کریں تاکہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔ بلڈ کیمپ کے موقع پر خطاب کرتے وہئے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان کا کہنا تھا کہ میں تما م عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ راولپنڈی نے ایک مرتبہ پھر میری لاج رکھی ہے۔

خون کے عطیات دیکر انہوں نے تھیلیمسیا اور ہیمو فلیا کے مریضوں کو خون ملنے کی امید پید ا کر دی ہے میں تمام لوگوں کو شکر گزار ہوں۔پاپا جانی بلڈ بنک کے دورے کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ زمرد خان نے جس کام میں ہاتھ ڈالا اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اس کی مدد کی۔ بیت المال میں بھی انہوں نے عوام کی خدمت کی اور اب پاکستان سویٹ ہوم میں یتیم بچوں کی کفالت اپنے بچوں کی طرح کر رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حید کا کہنا تھاکہ میں پاپا جانی بلڈ بنک کیمپ لگا نے پر زمرد خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ زمرد خان جو مقصدلیکر چلیں ہیں اس میں بھی وہ کامیاب ہونگے۔ خون اکٹھا کرنے کے لیے بلڈ کیمپ کسی بھی پارٹی یا سیا ست سے ہٹ کر تمام عوام کو ان کی مکمل سپورٹ کرنی چاہیے۔