دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 16 فروری 2021 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 26800کیوسک اور اخرج 65000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد5400 کیوسک اور اخراج 5400کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد10000 کیوسک اور اخراج50000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد6100کیوسک اور اخراج 1600کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 71000 کیوسک اور اخراج 65200کیوسک،چشمہ آمد64300کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ آمد59100 کیوسک اور اخراج52800 کیوسک، پنجند آمد4200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 42200کیوسک اور اخراج 38100 کیوسک، سکھر آمد33100کیوسک اور اخراج 6100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد4200 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1436.49 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.830 ملین ایکڑ فٹ ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1162.85 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.329 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.042 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔