واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے

بدھ 17 فروری 2021 11:41

واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2021ء) واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ،بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد25200کیوسک اور اخرج 65000کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد5400 کیوسک اور اخراج 5400کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد8800 کیوسک اور اخراج50000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد7700کیوسک اور اخراج 3200کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1432.92 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.751 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی  موجودہ سطح 1161.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.247 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 640.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.029  ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔