تل کی زیادہ سے زیادہ کاشت کرکے بہترمالی منافع حاصل کیاجاسکتاہے،ماہرین زراعت

بدھ 17 فروری 2021 11:44

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2021ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تل کی زیادہ سے زیادہ کاشت کرکے بہتر پیداوار کے حصول سے بھاری مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں تائے پنجاب 90اور پی 40-7کی کاشت کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں ‘تل کے بیجوں میں 50فیصد سے زائدتیل اور 22فیصد سے زائدپروٹین ہوتی ہے جبکہ کھل میں 42فیصدپروٹین ہوتی ہے اس کا تیل کھانے کے علاوہ ادویات‘ کنفکشنری اور روغنی نان کی تیاری میں بھی استعمال ہوتاہے ‘پاکستان میں تل کی فصل کا اوسط رقبہ 85ہزار ایکڑ ہے جس سے 200سے 400کلوگرام فی ایکڑ پیداوارحاصل کی جارہی ہے لیکن تحقیق سے ثابت ہوتاہے کہ اگرتل کی ترقی دادہ اقسام کاشت کی جائیں تو 700 سے800 کلوگرام فی ایکڑ پیداواربھی حاصل ہوسکتی ہے اگرزمین کے انتخاب ‘تیاری‘وقت کاشت موزوں اقسام ‘شرح بیج‘ طریقہ کاشت ‘کھادوں کے استعمال‘پودوں کی بروقت گوڈی‘ آبپاشی اور بیماریوں کے تدارک کو یقینی بنایاجائے توکاشتکار منافع بخش پیداوارحاصل کرسکتے ہیں۔


متعلقہ عنوان :