صرف سید نور کی فلموں میں کام کرنے کا تاثر غلط ہے : صائمہ نور

بدھ 17 فروری 2021 21:36

صرف سید نور کی فلموں میں کام کرنے کا تاثر غلط ہے : صائمہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2021ء) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ ہدایتکار سیدنورجہاں میرے لئے خوش قسمتی کی علامت ہیں وہیں وہ انڈسٹری کیلئے بھی خوش بختی کاباعث ہیں، ان کی ریلیز ہونے والی فلمیں دیگر ہدایتکاروں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ میں صرف سید نور کی فلموںمیں کام کرنا پسند کرتی ہوں بلکہ میں نے تمام ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں ،میرے لئے تمام ہدایتکار قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر میں کبھی بھی نمبروںکی دوڑ میں شامل نہیں رہی بلکہ میںنے ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے ۔