کاشتکارمرچ کے کوڑھ کی بیماری کے ابتدائی مراحل نظرآتے ہی سفارش کردہ زہرکا سپرے کریں،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت

جمعرات 18 فروری 2021 11:32

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو آگاہ کیاہے کہ وہ مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے ابتدائی مراحل نظرآتے ہی سفارش کردہ زہرکا سپرے کریں‘ یہ بیماری ابتداءمیں پھل پر گول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جس سے پھل درمیان سے سیاہ ہوجاتاہے اور آخرمیںساراپھل گل سڑ جاتاہے جو پھل بنتاہے وہ بھی چھوٹا اور نہ ہونے کے برابر ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ مرچ کے تنے کے گلاﺅکے حملہ سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے بعدازاں سارا پود سوکھ جاتاہے اس بیماری کا حملہ عام طور پر نیچی جگہوں پر ہوتاہے اس بیماری سے بچاﺅ کےلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے فیلڈ عملہ کی سفارش کردہ زہرا س طرح سپرے کریں کہ اس کے اردگرد والی مٹی بھی گیلی ہوجائے پودوں کا معائنہ کرتے رہیں اور متاثرہ پتوں اور پودوں کواکھاڑ کر تلف کردیں ۔

متعلقہ عنوان :