Live Updates

ڈائریکٹریٹ اف یوتھ آفیئرز خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کی مناسبت سے فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

مقابلوں میں ضلع بھر کے گیارہ گرلز کالجز کی طالبات نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 18 فروری 2021 18:14

ڈائریکٹریٹ اف یوتھ آفیئرز خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام استحکام پاکستان ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) ڈائریکٹریٹ اف یوتھ آفیئرز خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کی مناسبت سے فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں کوئز اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع بھر کے گیارہ گرلز کالجز کی طالبات نے شرکت کی  ،کوئز کے مقابلوں میں فرنٹیئر کالج برائے خواتین کی زرناز اور حفصہ نے پہلی،گورنمنٹ گرلز کالج جمرود کی ہمااور نایاب نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج نحقی کے ملیحہ اور فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح مضمون نویسی کے مقابلوں میں فرنٹیئر کالج کی شہزادی فاطمہ نے پہلی،گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار کی علشبہ نے دوسری جبکہ زریاب کالج کی میمونہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیی۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی ڈاکٹررضیہ سلطانہ نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل گورنمنٹ کالج پشاور پروفیسرنصراللہ خان،ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرزارشد حسین،یوتھ آفیسر عرفان، ایڈیشنل ڈائریکٹریس ہائر ایجوکیشن شاہ گلونوں ،پرنسپل فرنٹئیر کالج برائے خواتین پروفیسرظل ہماء،پرنسپل گورنمنٹ باچا خان گرلزکالج در شہوار،سٹی کالج گلبہار کی طاہرہ ڈار،زریاب گرلزکالج کی مس نہایت ،ڈبگری گرلزکالج کی پرنسپل زوبیہ قمر،گلشن الرحمان کی پرنسپل مس تنظیم،پرنسپل گورنمنٹ گرلزکالج حیات آباد نمبر 2 جہاں آراء۔

پرنسپل متھرہ گرلز کالج مس نورین اور،نشاط عزیزسمیت اساتذہ اور طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یوتھ اور خصوصا خواتین کے حقوق کے لئے قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں اورخواتین کو  ہر شعبے میں ترقی دلانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے کی نسبت طالبات کے لئے کافی سہولیات ہیں ان سے استفادہ لینا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ اسطرح کے ایونٹس اور مقابلے ان بچوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہوتی ہے غیرنصابی سرگرمیاں طالبات کی رہنمائی کے لئے کا فی مدد گار ہوتی ہے۔ جس سے ان کو استفادہ کرنا چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات