دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 20 فروری 2021 13:42

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتِ حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پر آمد 20600کیوسک اور اخرج 47000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 4400کیوسک اور اخراج4400کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد9000کیوسک اور اخراج60000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد6600کیوسک اور اخراج1600کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد67300کیوسک اور اخراج61300کیوسک،چشمہ آمد70900کیوسک اوراخراج 65000کیوسک، تونسہ آمد62700کیوسک اور اخراج54200کیوسک، پنجند آمد3200کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، گدو آمد 45000کیوسک اور اخراج 40900کیوسک، سکھر آمد35300کیوسک اور اخراج7100کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد4400 کیوسک اور اخراج 500کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1423.69فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.552 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1154.50فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.964 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ0.058 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔