این اے 45 میں دھاندلی منظور نہیں،امیر جے یو آئی فاٹا مفتی عبدالشکور

ہفتہ 20 فروری 2021 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2021ء) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ کرم این اے 45 میں دھاندلی کسی صورت منظور نہیں۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور نے خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آخری لمحات میں جمعیت علمائے اسلام کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا، درخواست بھی دے رہے ہیں اور احتجاج کا آپشن بھی ہے۔