زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں پولٹری کنٹرولڈ ماحولیاتی شیڈ، فیڈ مل ،ڈائیاگناسٹک لیب اور ھیچری بہت جلد کام شروع کر دیں گی جس سے پولٹری فارمرز کو سہولیات اور طلبہ کو جدید تحقیق کے مواقع میسر آسکیں گے

ان باتوں کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر نے سب کیمپس کے فیکلٹی ممبران اور سٹاف کے ساتھ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ہفتہ 20 فروری 2021 18:02

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں پولٹری کنٹرولڈ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2021ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں پولٹری کنٹرولڈ ماحولیاتی شیڈ، فیڈ مل ،ڈائیاگناسٹک لیب اور ھیچری بہت جلد کام شروع کر دیں گی جس سے پولٹری فارمرز کو سہولیات اور طلبہ کو جدید تحقیق کے مواقع میسر آسکیں گے. ان باتوں کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر نے سب کیمپس کے  فیکلٹی ممبران اور سٹاف کے ساتھ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا سب کیمپس 2005ء سے پولٹری کے شعبہ میں تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کررہا ہے اور اب تک فارغ التحصیل تمام طلبہ محتلف انڈسٹریز میں پر کشش مشاھروں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں. وائس چانسلر نے کہا کہ پولٹری کا شعبہ ہمارے ملک میں سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والا سیکٹر جس کے لے یونیورسٹی انتہائی مہارتوں کی حامل افرادی قوت پیدا کرتی رہے گی تاکہ پروٹین کے اس ذریعے کو عام آدمی کی پہنچ تک بآسانی دستیاب کیا جا سکے.

ان سے پہلے پرنسپل ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد نے کہا کہ سب کیمپس میں 2600 طلباء و طالبات 23 مختلف پروگرامز میں زیر تعلیم ہیں اور آئندہ تعلیمی سال سے اس تعداد میں اضافہ کیا جائے گا. ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی عرفان عباس نے سب کیمپس کے مستقبل میں تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے تیار کردہ پی سی ون پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے ذریعے طلبہ کو مزید سہولیات میسر آ سکیں گی. اجلاس میں سیکریٹری ٹو وائس چانسلر محمد جمیل، ڈاکٹر فاروق خالد ، مسٹر محمد عون، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر ضیاءالرحمان، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر محمد طارق اور ڈپٹی ٹریثرر رانا مختار احمد شریک ہوئے�

(جاری ہے)


متعلقہ عنوان :