Live Updates

تبدیلی کا نعرہ اب ڈرائونا خواب بن گیا ،تبدیلی سرکار کو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں،راجہ خرم پرویز اشرف

پی ڈی ایم کی تحریک زور پکڑ چکی ہے پوری طاقت سے اسلام آباد جا کر تبدیلی سرکار کے نااہل ٹولے سے پاکستان اور اس کے عوام کی جان چھڑانی ہے،جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن

ہفتہ 20 فروری 2021 22:30

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویزاشرف نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ اب ڈرائونا خواب بن گیا ہے تبدیلی سرکار کو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں ،پی ڈی ایم کی تحریک زور پکڑ چکی ہے پوری طاقت سے اسلام آباد جا کر تبدیلی سرکار کے نااہل ٹولے سے پاکستان اور اس کے عوام کی جان چھڑانی ہے، چاروں صوبوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے باوجود پی ڈی ایم کے امیدواروں کا جیتنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے حاجز آگئے ہیں اور آمدہ عام انتخابات میں پورے ملک سے ان کا نام و نشان ختم کر دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شہر گوجر خان کے صدر طاہر راحیل اعوان ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری رمضان مرزا ایڈووکیٹ ،مرزا منور حسن آصف،سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ،راجہ عمران کامی،طارق صراف،نعیم اشفاق،امتیاز مٹھو، و دیگر کارکن بھی موجود تھے۔

راجہ خرم پرویز اشرف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے بھی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے لیے آنا تھا لیکن پی ڈی ایم اچانک بلائے جانے والے اجلاس کی وجہ سے نہ آسکے جونہی انہیں وقت ملے گا وہ پوٹھوہار پریس کلب میں خود آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو جب بھی موقع ملا تو انہوں نے تحصیل گوجر خان کے تعمیر وترقی میں کو کسر نہ چھوڑی آج بھی تحصیل کے کونے کونے میں راجہ پرویز اشرف کے کئے ہوئے عوامی خدمت کے کاموں کی نشانیاں ملیں گے جو ہماری گوجر خان تحصیل کے عوام سے ہماری محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اپنے دور اقتدار میں پوٹھوہار پریس کلب کی دوسری منزل پر ہال بنایا بدقسمتی سے حکومت کی مدت پوری ہونے پر اسے مکمل نہ کر سکے مرکز اور صوبے میں حکومت پی ٹی آئی کی ہے اور گوجر خان تحصیل کے دونوں ایم آئی ایز کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہے کو چائیے کہ پوٹھوہار پریس کلب اور تحصیل کے دیگر ادھورے کاموں کو مکمل کروائیں ۔

راجہ خرم پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں دن بدن بدتر ہوتے جارہے وہ وقت دور نہیں پی ڈی ایم کی تحریک اسلام آباد داخل ہو کر حکمرانوں کی چھٹی کرا دیں گے راجہ خرم پرویز کا کہنا تھا کہ مارچ کا مہینہ فیصلہ کن ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات