Live Updates

حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے ،محمد زمان سلیمان خیل

اتوار 21 فروری 2021 16:50

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2021ء) پاکستان تحریک انصاف لورالائی پٹھانکوٹ کے سرکردہ رہنماء محمد زمان سلیمان خیل نے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی بدولت لورالائی کے سینکڑوں گھرانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں اور لورالائی میڈیکل کالج میں 92سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کی کارکردگی کی تعریف ان کے مخالفین بھی کررہے ہیں کیوں کہ لورالائی کے سول ہسپتال، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور گلیوں کی صفائی نالیوں اور سڑکوں کی تعمیر اور بجلی کی فراہمی ان کے نمایاں کام ہیں۔ ان کے مخالفین بھی ان کی کارکردگی کے معترف ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات