باسمتی چاول کی جیوگرافیکل انڈیکیشن رجسٹریشن کے بعد پاکستان کے گلابی نمک کی بھی رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ

پیر 22 فروری 2021 12:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) باسمتی چاول کی جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی)رجسٹریشن کے بعد پاکستان نے گلابی نمک کی بھی رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے حکام نے انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او)پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت جیوگرافیکل انڈیکیشنز ایکٹ 2020 کے تحت گلابی نمک کو بھی رجسٹرڈ کرائے گی۔

اجلاس کے دوران حکام نے جی آئی ٹیگ کی رجسٹریشن کیلئے ممکنہ مصنوعات پر غور کیا تاکہ دوسرے ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے غیرمجاز استعمال پر قابو پایا جائے۔عبدالرزاق دائود کے مطابق اس مقصد کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری کے ساتھ ایک رجسٹرار مقرر کیا جائے گا، اسی کے ساتھ دیگر مصنوعات کی ترجیحی بنیادوں پر جی آئی رجسٹریشن کیلئے کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :