انصاف کے لیے شاید میں قدم نہ بڑھاﺅں، دل فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر مائل نہیں ہو رہا. پرویز رشید

پنجاب ہاﺅس کی انتظامیہ انصاف والوں کی انتظامیہ ہے پہلے کہا مجھ سے پیسے لینا ہیں جب پیسے جمع کروانے گیا تو کہا گیا پیسے نہیں لینے .پرویزرشید

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 فروری 2021 12:06

انصاف کے لیے شاید میں قدم نہ بڑھاﺅں، دل فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر مائل ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 فروری ۔2021ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپنے لئے انصاف کے لیے شاید میں قدم نہ بڑھاﺅں، میرا دل فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر مائل نہیں ہو رہا. پرویز رشید سینیٹ نشست کے لیے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف کی گئی اپیل کی سماعت کے سلسلے میں الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے الیکشن ٹربیونل نے سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی ہے.

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ پنجاب ہاﺅس کی انتظامیہ انصاف والوں کی انتظامیہ ہے انہوں نے کہا کہ کاغذات رکوانے ہوں تو کہتے ہیں کہ پرویز رشید سے پیسے لینے ہیں، پرویز رشید پیسے دینے آئے تو کہنے ہیں کہ پیسے نہیں لینے . پرویز رشید نے کہا کہ ڈیم فنڈ والے بابا رحمتے میرے حصے میں ساڑھے چار کروڑ ڈال گئے ہیں، اس فیصلے کے خلاف میں سپریم کورٹ میں گیا ہوا ہوں، جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی وہ پیسے میری ذمے داری نہیں بنتے.

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا ممبر بنوں یا نہ بنوں، اندھیری نگری کو بے نقاب کیا ہے، دھند والوں اور انصاف والوں کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں نون لیگی راہنما نے کہا کہ ڈسکہ میں ان کا چہرہ بے نقاب ہوا، میرے کیس میں بھی بے نقاب ہو گا، جہاں موقع ملے گا اس دھند اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرتا رہوں گا. انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ بابا رحمتے نے الیکشن کو انجینئرڈ کیا، وکلاءکہتے ہیں کہ اس میں اپیل کی جا سکتی ہے، لیکن میں قائل نہیں ہوا.

پرویز رشید نے کہا کہ اپنے لیے انصاف کے لیے شاید میں قدم نہ بڑھاﺅں، اپنے لیے انصاف مانگنے سے پہلے ان کی ناانصافی کو بے نقاب کرنا فریضہ سمجھتا ہوںانہوں ن کہا کہ میرا خیال تھا کہ مجھے کہا جائے گا کہ پیسے جمع کروا دیں، میرا دل فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر مائل نہیں ہو رہا نون لیگی راہنما پرویز رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا کیا ہے، یہ کوئی نیا الزام لگا دیں گے، وکلا نے مجھے آمادہ کر لیا تو پھر اپیل کرنے کے بارے میں سوچوں گا.