پرویز رشید سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار، مریم نواز نے فکسڈ میچ قرار دیا

پرویز رشید ایک فرد کا نہیں،ایک سوچ،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے،جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 فروری 2021 12:19

پرویز رشید سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار، مریم نواز نے فکسڈ میچ قرار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری 2021ء) م پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پرویز رشید کے سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل ہونے پر ردِعمل دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے سینیٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف مسلم لیگ نون کے راہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اسے فکسڈ میچ قرار دیا۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں،ایک سوچ،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے۔ ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں۔ وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے آئیندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

۔جب کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ پنجاب ہاﺅس کی انتظامیہ انصاف والوں کی انتظامیہ ہے انہوں نے کہا کہ کاغذات رکوانے ہوں تو کہتے ہیں کہ پرویز رشید سے پیسے لینے ہیں، پرویز رشید پیسے دینے آئے تو کہنے ہیں کہ پیسے نہیں لینے . پرویز رشید نے کہا کہ ڈیم فنڈ والے بابا رحمتے میرے حصے میں ساڑھے چار کروڑ ڈال گئے ہیں، اس فیصلے کے خلاف میں سپریم کورٹ میں گیا ہوا ہوں، جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی وہ پیسے میری ذمے داری نہیں بنتے. انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا ممبر بنوں یا نہ بنوں، اندھیری نگری کو بے نقاب کیا ہے، دھند والوں اور انصاف والوں کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں نون لیگی راہنما نے کہا کہ ڈسکہ میں ان کا چہرہ بے نقاب ہوا، میرے کیس میں بھی بے نقاب ہو گا، جہاں موقع ملے گا اس دھند اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرتا رہوں گا. انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ بابا رحمتے نے الیکشن کو انجینئرڈ کیا، وکلاءکہتے ہیں کہ اس میں اپیل کی جا سکتی ہے، لیکن میں قائل نہیں ہوا. پرویز رشید نے کہا کہ اپنے لیے انصاف کے لیے شاید میں قدم نہ بڑھاﺅں، اپنے لیے انصاف مانگنے سے پہلے ان کی ناانصافی کو بے نقاب کرنا فریضہ سمجھتا ہوںانہوں ن کہا کہ میرا خیال تھا کہ مجھے کہا جائے گا کہ پیسے جمع کروا دیں، میرا دل فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پر مائل نہیں ہو رہا نون لیگی راہنما پرویز رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا کیا ہے، یہ کوئی نیا الزام لگا دیں گے، وکلا نے مجھے آمادہ کر لیا تو پھر اپیل کرنے کے بارے میں سوچوں گا.