مرغی کا گوشت 339روپے کلو فروخت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع

منگل 23 فروری 2021 13:25

مرغی کا گوشت 339روپے کلو فروخت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) مرغی کا گوشت 339روپے کلو فروخت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرا ر داد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب میں مرغی کا گوشت 339روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے۔مٹن اور بیف تو دور کی بات مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔حکومت کی نااہلی اور بے حسی کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قرا ر داد میں مطالبہ کیاگیا کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں فوری کمی لائی جائے۔