فلسطینی نوجوان 14دن کے لیے مسجد اقصی سے بے دخل

منگل 23 فروری 2021 14:08

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء)قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو دو ہفتے کے لیے مسجد اقصی سے بے دخل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایاکہ بیت المقدس میں الطور کے علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان 20 سالہ دانیا زھیر ابو نصرہ مسجد اقصی سے بے دخل کردیا۔ اسرائیلی حکام نے ابو نصرہ کو مسکوبیہ حراستی مرکز میں طلب کیا جہاں اسے ایک نوٹس جاری کیا گیا۔اس نوٹس میں اسے کہا گیا ہے کہ وہ 14 دن تک مسجد اقصی میں داخل نہیں ہوگا اور دو دن تک گھر سے باہر نہیں نکلے گا۔