ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی محکمہ زراعت تو سیع بلو چستان کے کلائمیٹ سمارٹ ایگر یکلچر کے موضوع پر ٹریننگ ورکشاپ جاری

منگل 23 فروری 2021 16:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2021ء) ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی محکمہ زراعت تو سیع بلو چستان کے کلائمیٹ سمارٹ ایگر یکلچر کے موضوع پر ٹریننگ ورکشاپ پورے بلوچستان کے تمام ا ضلاع میں جاری ہے ۔ اس حوالے  سے  ضلع نصیر آباد بمقام ڈیرہ مراد جمالی میں  سیمینار زکا انعقادکیا گیا ۔ جسکے مہمان خصوصی ھنی بخش بگٹی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت تو سیع ڈیرہ بگٹی تھے ،اورسعد اعجاز شاہ مہما ن خاض ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ مراد جمالی تھے، سیمینار زمیں ضلع ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ بگٹی کے افیسران اور ، محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹس نے شرکت کی ڈاکٹر امان اللہ سالارزئی ڈائریکٹر ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی نے ٹرینگ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور موسم میں تبدیلی کے اثرات مرتب ہونے کی وجوہات کو بیان کیا اور زمیندار کو ان اثرات سے آگاہی دینا ہماری زمہ داری ہے اقبال ترین محکمہ زراعت تو سیع نے اپنے لیکچر میں موسمیاتی تبدیلی کو تفصیل سے بیان کیا فاروق احمد کھتیران نے اپنے لیکچر میں کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر( سی ایس اے ) کی ضرورت اسکا ا صول استعمال کا صیح طر یقہ اور وقت کی اہمیت کی ضرورت کو اجاگر کیا اور دنیا کی خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر کے اصولوں پر عمل کرکے پورا کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دھنی بخش بگٹی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت تو سیع ڈیرہ بگٹی نے اپنے خطاب میں ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا اور شرکاءکو اس تربیتی ورکشاپ سے مزید معلومات حاصل ہوئیں جس سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے آخر میں شرکاءکو آسناد تقسیم کیں گیں۔

متعلقہ عنوان :