محکمہ زراعت پنجگور کی جانب سے پاک آر می کے تعاون سے سب تحصیل گچک میں سیمینار کا انعقاد

منگل 23 فروری 2021 17:20

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) محکمہ زراعت پنجگور کی جانب سے پاک آر می کے تعاون سے سب تحصیل گچک میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کا موضوع تھا " زراعت میں نئی ٹیکنالوجی سے فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے طریقے سیمینار میں پاک آرمی کے کرنل بلال اور اسسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت بلوچ اور دیگر نے شرکتِ کی اس سیمینار میں ایگریکلچر ایکسٹینشن پنجگور کے آفیسرز ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹینشن عبد الحمید بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر فارم پزیر بلوچ، ایگریکلچر آفیسر حامد ابراہیم آزاد، اور ایگریکلچر آفیسر منظور احمد نے زمینداروں کو فصلوں میں زیادہ پیدوار کے طریقوں سے متعلق آگاہی فراہم کی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹینشن عبدالحمید بلوچ نے زمینداروں کو گندم اور پیاز کی نئی ورائٹیز اور ان کے بروقت کاشت کے بارے میں معلومات دیں، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فارم پزیر بلوچ نے زمینداروں کو گندم اور پیاز کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سرٹیفائیڈ بیج استعمال کرنے اور بیج کو کاشت کرنے سے پہلے ٹریٹ کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کیں، زراعت آفیسر انٹامولوجسٹ حامد ابراہیم نے مختلف فصلوں کو لگنے والی بیماریوں اور کیڑوں کے حملے اور ان سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کی، ایگریکلچر آفیسر منظور احمد نے تمام زمینداروں کو محکمہ زراعت میں رجسٹریشن کے حوالے سے گائیڈ کیا اور ان کو ترغیب دی کہ زمیندار خود کو جلد از جلد محکمے کے پاس رجسٹر کروئیں۔

(جاری ہے)

پاک آرمی کے کرنل بلال اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ بھی اپنے ٹیم کے ساتھ اس پروگرام میں شامل تھے، پاک آرمی اور لوکل انتظامیہ کے تعاون سے منعقدہ اس پروگرام میں گچک کے دونوں یونین کونسلوں، کہن اور سر گوز سے 60 کے قریب زمینداروں نے شرکت کی، زمینداروں نے زرعی حوالے سے اپنی مشکلات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سرٹیفائیڈ بیج نہیں ملتا جس کی وجہ سے ان کی فصلیں اچھی پیداوار نہیں دیتیں، جبکہ گچک ٹو پنجگور روڈ بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے زمیندار اپنی فصل بروقت مارکیٹ تک نہیں پہنچا پاتے جس کی وجہ سے ہر سال ان کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے، زمینداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گچک ٹو پنجگور روڈ کو ہنگامی بنیادوں پر پختہ کیا جائے تاکہ وہ اس پریشانی سے نجات حاصل کر سکیں۔

پروگرام کے آخر میں محکمہ زراعت کی جانب سے زمینداروں میں انجیر کے سیڈلنگ ( پنیری) اور مختلف دالوں کے بیج تقسیم کیے گئے۔ آخر میں زمینداروں نے محکمہ زراعت اور دیگر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گچک جیسے پنجگور کے دور دراز علاقے میں اپنے آفیسرز کے ساتھ آکر ان کی رہنمائی کی اور امید کی کہ محکمہ زراعت کی جانب سے آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ زمینداروں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالحمید بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :