Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہے ‘اسامہ شوکت

آنے والا دور بھی تحریک انصاف کا ہوگا اور عوام دوبارہ بھی تحریک انصاف کا ووٹ دیگی ‘ رہنماتحریک انصاف

منگل 23 فروری 2021 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں اور انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا اور آنے والا دور ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا یہ باتیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسامہ شوکت نے یوتھ ایم پی اے دائود خان سے وفد کے دوران ملاقات کے موقع پر کہیں ‘ انہوں نے کہاکہ کہ پی ٹی آئی حکومت نے پی کے 78 اور این اے 31 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیاہوا ہے اور انشاء اللہ عوامی کی محرومیوں کا ازالہ کیاجائیگا اور عوام کی خدمت جااری رہے گی انہوں نے کہاکہ آنے والا دور بھی تحریک انصاف کا ہوگا اور عوام دوبارہ بھی تحریک انصاف کا ووٹ دیگی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات