پاکستانی کامیڈین لندن میں بننے والی بھارتی پنجابی فلم ’’چل میرا پُت‘‘ پارٹ تھری کی شوٹنگ میں مصروف

منگل 23 فروری 2021 21:54

پاکستانی کامیڈین لندن میں بننے والی بھارتی پنجابی فلم ’’چل میرا پُت‘‘ ..
ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) پاکستانی کامیڈین فنکار لندن میں بننے والی بھارتی پنجابی فلم ’’چل میرا پُت‘‘ پارٹ تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔گزشتہ روزاداکارہ روبی انعم نے مسلسل دو گھنٹے تک فلم کیلئے اپنے سین عکسبند کرائے ۔

(جاری ہے)

روبی انعم نے بتایا کہ یہ میری دوسری بھارتی بھارتی پنجابی فلم ہے ،میں اس سے قبل ’’ چل میرا پُت ‘‘ پارٹ ٹو میں بھی کام کر چکی ہوں ۔ فلم میں دیگر پاکستانی فنکاروں میں افتخار ٹھاکر،ظفری خان ،ناصر چنیوٹی اورساجن عباس شامل ہیں ۔فلم میں نامور بھارتی فنکار بھی کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :