پاکستانی عوام بے گناہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، عابد حسین صدیقی

منگل 23 فروری 2021 22:58

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مودی آر ایس ایس کی پیداوار اور بچر آف گجرات ہے ،کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں گے ، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں، اگر ہم مودی کے مظالم کا جواب مل کر دیں گے تو تب ہی کشمیریوں کی توقعات پر پورا اتر سکیں گے،انہوں نے پیپلز پارٹی کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں ہوگی ،مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں سے پیپلز پارٹی کی وابستگی کو کبھی کمزور نہیں کیا جاسکتا، عابد حسین صدیقی کا مزیدکہنا تھا کہ ہم اقوام عالم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے عوام کی بات سنیں جو جمہوریت کو مضبوط کر رہے ہیں لیکن کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اس بات کا اظہار ہے کہ اگر اقوام عالم شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی آواز سن لیتیں تو آج دنیا کا امن خواب نہ ہوتا۔