مقبوضہ کشمیر ، حریت رہنماء آ سیہ اندرابی پر نئے الزامات عائد

منگل 23 فروری 2021 23:39

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنمائو ں کیخلاف جھوٹے الزامات عائد کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، تین سال سے جیل میں قید خاتون رہنما آسیہ اندرابی پر این آئی اے کی عدالت نے نئے الزامات عائد کردئیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں پر بغاوت اور دہشتگردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

این آئی اے کی خصوصی عدالت نے آسیہ اندرابی، صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر مبینہ طور پربھارت کیخلاف جنگ کرنے اور ملک میں دہشتگردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزام لگائے گئے ہیں۔ آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کو این ائی اے نے اپریل 2018 میں گرفتار کیا تھا، جب سے وہ بھارت کی جیل میں قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :