ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز جامعہ پشاور/سپورٹس فیسٹیول

آئی آر ڈیپارٹمنٹ جامعہ پشاور میں سپورٹس میلہ شروع، مختلف گیمز کھیلے جائیں گے۔ چئیرمین حسین سہروردی

بدھ 24 فروری 2021 00:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) نوجوانوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کی غرض سے انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ جامعہ پشاور کا چار روزہ سپورٹس فیسٹیول منگل کو شروع ہوا۔ انٹرنیشنل ریلیشنز سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (ارسا) کی زیر نگرانی منعقدہ کھیلوں کا میلہ جمعرات تک جاری رہے گا جس میں مختلف قسم کے انڈور اور آوٹ ڈور گیمز کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر حسین شہید سہروردی نے ریمارکس دیئے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ جس سے طلباء ذہنی و جسمانی طور پر تروتازہ رہتے ہیں جبکہ طلباء و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع میسر آ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپورٹس گالہ کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس گالہ میں کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، کیرم بورڈ اور لڈو کے مقابلے منعقد کرانا خوش آئند ہیں جبکہ طالبات کے لیے انڈور کھیل کا انتظام کرنا قابل تعریف ہے۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین بین الاقوامی تعلقات ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حسین شہید سہروردی کے ہمراہ لیکچرر خورشید، ضیاء الرحمان اور صائمہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔