دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 24 فروری 2021 12:31

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 18500کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد4100 کیوسک اور اخراج 4100کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد11600 کیوسک اور اخراج55000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد6600کیوسک اور اخراج 1600کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 40100 کیوسک اور اخراج 33100کیوسک،چشمہ آمد43000کیوسک اوراخراج 33000کیوسک، تونسہ آمد48800 کیوسک اور اخراج40600 کیوسک، پنجند آمد6300 کیوسک، اور اخراج2100 کیوسک،گدو آمد 46900کیوسک اور اخراج 42100 کیوسک، سکھر آمد39100کیوسک اور اخراج 9100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد4500 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیاتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1414.71 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.364 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1145.15 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.592 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 643.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.089 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔