اپر اورکزئی محکمہ تعلیم کی طرف سے شجر کاری مہم کا افتتاح

بدھ 24 فروری 2021 13:16

اپر اورکزئی محکمہ تعلیم کی طرف سے شجر کاری مہم کا افتتاح
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2021ء) ضلع اپر اورکزئی سیفل درہ ہائی سکول میں محکمہ تعلیم نےشجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ای او فرید اللہ محسوداورکزئی کا کہنا تھا کہ اس سال کلین اینڈ گرین شجر کاری مہم میں محکمہ تعلیم اورکزئی  1لاکھ پودے لگائے گا۔ڈی ای اوکا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم میں اساتذہ اور طلبا پر مشتمل 45ہزار فورس حصہ لے گی۔ہرشخص ایک پودا ضرور لگائے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت اور پودے لگانے سے ہی ہم گلوبل وارمنگ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :