محکمہ جنگلات پنجاب کاصوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فیصلہ

بدھ 24 فروری 2021 16:04

محکمہ جنگلات پنجاب کاصوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) محکمہ جنگلات پنجاب نے صوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کا فیصلہ کرلیا۔سیکرٹری جنگلات کے مطابق تعلیمی ادارے، ہیلتھ و کمیونٹی سینٹرز اور مساجد میں شجر کاری کی جائے گی جبکہ اہم مقامات پر سیلز پوائنٹس بھی لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ عوام کو 2 روپے فی پودا فراہم کیے جائیں گے۔سیکرٹری کے مطابق شجر کاری مہم کے لیے محکمہ جنگلات کی تمام نرسریوں میں 73 ملین پودے بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :