مکوانہ، سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان سے قبل اسسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

بدھ 24 فروری 2021 16:04

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان سے قبل اسسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیاگیا، پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن نیتین سے چھ مئی تک اسسمنٹ ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔پیک کی جانب سے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا۔

(جاری ہے)

لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ صرف پانچویں اور آٹھویں جماعت کا ہوگا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ 3 مئی سے 6 مئی تک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا۔ آئٹم بنک پیپرز کی تیاری 7 مئی تک مکمل کی جائے گی۔سکول بیسڈ امتحان 18 مئی سے لیا جائے گا۔سکول بیسڈ امتحان میں پہلی سے پانچویں جماعت کے پیپرز ہوں گے۔سکول بیسڈ امتحان 31 مئی تک جاری رہے گا۔ امتحانات کے نتائج اور رزلٹ کارڈ 10 جون کو جاری ہونگے۔ پیک حکام نے پیپرز کا شیڈول تمام اتھارٹیز کو جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :