سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان سے قبل اسسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

بدھ 24 فروری 2021 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان سے قبل اسسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیاگیا، پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن نے تین سے چھ مئی تک اسسمنٹ ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ صرف پانچویں اور آٹھویں جماعت کا ہوگا۔

(جاری ہے)

لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ 3 مئی سے 6 مئی تک پائلٹ پروجیکٹ کیطور پر لیا جائے گا۔ آئٹم بنک پیپرز کی تیاری 7 مئی تک مکمل کی جائے گی۔سکول بیسڈ امتحان 18 مئی سے لیا جائے گا۔سکول بیسڈ امتحان میں پہلی سے پانچویں جماعت کے پیپرز ہوں گے۔سکول بیسڈ امتحان 31 مئی تک جاری رہے گا۔ امتحانات کے نتائج اور رزلٹ کارڈ 10 جون کو جاری ہونگے۔ پیک حکام نے پیپرز کا شیڈول تمام اتھارٹیز کو جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :