محکمہ ریونیو کے فیلڈ سٹاف کو زرعی ٹیکس کی وصولی میں خصوصی الائونس دینے کا فیصلہ

بدھ 24 فروری 2021 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء)محکمہ ریونیو کے فیلڈ سٹاف کو زرعی ٹیکس کی وصولی میں خصوصی الائونس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو کے فیلڈ سٹاف کو زرعی ٹیکس کی وصولی میں خصوصی الائونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ بورڈ آف ریونیو نے منظوری کیلئے سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے فیلڈ سٹاف کیلئے الانس کی درخواست کی تھی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے تجویز دی تھی کہ فیلڈ سٹاف کو زرعی ٹیکس اکٹھا کرنے پر الائونس دینے سے ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور ریونیو بھی بڑھے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ اپنے اگلے اجلاس میں اس کی منظوری دے گی۔