جنوبی کوریا کا ایران کے منجمد مالی اثاثے جاری کرنے پر آمادگی کا اظہار

ایران کو اپنے تمام مسدود وسائل تک رسائی کی اجازت دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کو تیارہیں،بیان

بدھ 24 فروری 2021 18:12

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) جنوبی کوریا نے اپنے بینکوں میں منجمد کیے گئے ایران کے اربوں ڈالر میں سے ایک حصہ جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے تہران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے کئی عرصے سے اپنے بینکوں میں ایران کے اربوں ڈالر منجمد کر رکھے ہیں۔اپنے ایک بیان میں ایران کے سینٹرل بینک (سی بی آئی)نے کہا کہ تہران میں جنوبی کوریا کے سفیر ریو جیانگ ہیون نے سفارتخانے میں ایک اجلاس میں نئی پیش رفت کا اعلان کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں وسائل کو مطلوبہ مقامات پر کس طرح منتقل کیا جائے اور مرکزی بینک کے وسائل کے حجم کے بارے میں ضروری معاہدے بھی کیے گئے۔مرکزی بینک کے مطابق جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ایران کو اپنے تمام مسدود وسائل تک رسائی کی اجازت دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

سی بی آئی کے سربراہ عبدولنسر ہیممتی نے جیانگ ہن کو بتایا کہ ایران نے نئی پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ایران حالیہ برسوں میں 'کورین بینکوں کے عدم تعاون' کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حصول کے لیے اپنی قانونی کوششیں جاری رکھے گا۔ایران نے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے جنوری کے اوائل میں جنوبی کوریا کے ایک تیل بردار بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :