جوبائیڈن نے ٹرمپ دور میں نظرانداز مسئلہ فسلطین پر نظریں جما لیں، دوریاستی حل پر زور

بدھ 24 فروری 2021 18:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق دور میں نظرانداز کیے گئے مسئلہ فسلطین پر نظریں جما لیں، تعلقات مستحکم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور دوریاستی حل پرزور دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے فلسطینی قیادت سے براہ راست تعلقات کی بحالی کیلئے کمر کس لی ہے، جوبائیڈن کی قومی سلامتی ٹیم نے منقطع تعلقات کی بحالی کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں جن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے دورمیں پس پشت ڈال دیا گیا تھا۔

جوبائیڈن انتظامیہ نے واضح طور پرتنازع کے دو ریاستی حل پرزور دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وفد نے اس سلسلہ میں ناروے کے زیرانتظام ایک کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی ہے جو اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حل کیلئے کوشاں ہے، دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے امریکی کاوشوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔