جرمنی کورونا وبا کے تناظر لگائی گئی سخت سرحدی پابندیوں پر نظر ثانی کرے، سربراہ یورپی کمیشن

بدھ 24 فروری 2021 18:16

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا فان ڈیئر لائن نے جرمن حکومت سے کہا ہے کہ وہ کورونا وبا کے تناظر میں لگائی سخت سرحدی پابندیوں پر نظر ثانی کرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فان ڈیئر لائن نے بتایاکہ مکمل طور پر سرحدی بندش مسئلہ ہے، جس کی وجہ سے کسی ہمسایہ ملک کا سماجی انفراسٹرکچر مکمل طور پر تعطل کا شکار ہو سکتا ہے۔ رواں ہفتے یورپی سربراہی اجلاس ہو رہا ہے جس میں سرحدی بندشوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

متعلقہ عنوان :