محکمہ اوقاف کا ماہ صیام میں مسجد اقصی کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان

ماہ صیام کی آمد سے قبل تمام ضروری اقدامات اور تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں،فلسطینی محکمہ اوقاف

بدھ 24 فروری 2021 18:16

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) فلسطینی محکمہ اوقاف نے وسط اپریل 2021 میں ماہ صیام کے موقعے پر مسجد اقصی کو نمازیوںکے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ اوقاف کی انتظامیہ نے ماہ صیام کے دوران مسجد اقصی کو تمام نمازیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہ صیام کی آمد سے قبل تمام ضروری اقدامات اور تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اوقاف کی طرف سے بیت المقدس کے تمام فلسطینی اور مسلمان باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ ماہ صیام سے قبل کرونا ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں اور کرونا وبا کی روک تھام کیلیے موثر اقدامات کریں۔بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا ویکسین لگوانے کے ساتھ وبا سے بچائو کے لیے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ مسجد اقصیکو کرونا کی وجہ سے کئی ماہ تک عاید کی جانے والی پابندیوں کے بعد چند روز قبل کھولا گیاتھا۔گذشتہ سال کرونا کی وجہ سے مسجد اقصی میں نماز تراویح کا اہتمام نہیں کیا جاسکا اور مسجد میں صرف 15 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت تھی۔

متعلقہ عنوان :