جامعہ کراچی: بی اے ،بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

بدھ 24 فروری 2021 19:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے ،بی کام پرائیوٹ، بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں11 مارچ2021 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 4500/= روپے فیس کے ساتھ 11 مارچ2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1500/= اور فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے 1500/= روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم ان ہی بینکوں سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کائونٹرنمبر03 پر جمع کرائے جاسکتے ہیںجبکہ بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2019 ء یا اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرچکے ہیں رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :