علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام فائنل امتحان کے انعقاد کے موقع پر امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد

بدھ 24 فروری 2021 19:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) ڈپٹی کمشنر مردان نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع مردان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام فائنل امتحان کے انعقاد کے موقع پر امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ حکم نامہ یکم مارچ سی12اپریل 2021تک نافذالعمل ہوگا جبکہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی پر دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :