صدف سے پہلی قریبی ملاقات ایوارڈز شو میں ایک ساتھ پرفارمنس کے دوران ہوئی،شہروز سبزواری

شادی کے بعد احساس ہوا شہروز سبزواری میری سوچ سے زیادہ میچوئر ہیں، صدف کنول

بدھ 24 فروری 2021 20:22

صدف سے پہلی قریبی ملاقات ایوارڈز شو میں ایک ساتھ پرفارمنس کے دوران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول نے شادی کے ایک سال بعد پہلی بار کھل کر اعتراف کیا ہے کہ دونوں کب پہلی بار ملے اور دونوں میں کب رومانوی تعلقات پروان چڑھے۔دی کپل شو میں صدف کنول اور شہروز سبزواری نے جہاں ایک دوسرے سے تعلقات استوار ہونے سے متعلق کھل کر بات کی، وہیں دونوں نے شادی کے بعد ہونے والے مسائل اور تبدیلیوں پر بھی بات کی۔

دونوں نے شوبز انڈسٹری اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ دونوں کا ایک ہی انڈسٹری سے تعلق ہونے کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے کو مشورے دیتے ہیں اور ایک دوسرے کے کام پر تنقیدی نظر بھی ڈالتے ہیں۔شو میں دونوں نے مختلف سیگمنٹس میں بھی حصہ لیا اور دونوں نے انکشاف کیا کہ زیادہ جھگڑا صدف کنول کرتی ہیں جبکہ جھگڑے ہوجانے کے بعد سب سے پہلے شہروز سبزواری معافی مانگتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں نے بتایا کہ شادی کے بعد دونوں کو مزید ایک دوسرے کی خوبیوں کا علم ہوا اور صدف کنول کے مطابق انہیں شادی کے بعد احساس ہوا کہ شہروز سبزواری ان کی سوچ سے زیادہ میچوئر ہیں۔شہروز سبزواری نے بتایا کہ پہلی بار دونوں نے جب ایک ایوارڈز شو میں ایک ساتھ پرفارمنس کی تھی، تب دونوں کے درمیان پہلی قریبی ملاقات ہوئی تھی۔شہروز سبزواری کے مطابق ایوارڈ شو میں پرفارمنس کے دوران قریب آنے کے بعد دونوں میں دوستی ہوئی مگر اس وقت ان کو کوئی دوسرا خیال نہیں تھا۔

شہروز سبزواری نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں کی دوستی کو لوگوں نے دوسرا رنگ دیا تو دونوں کو خیال آیا کہ وہ لوگوں کی جانب سے دیئے گئے مشورے پر عمل کر سکتے ہیں۔اس دوران شہروز سبزواری نے ہنستے ہوئے سب لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے انہیں مشورہ دیا۔شہروز سبزواری نے کہا کہ انہیں صدف کنول کی سب سے اچھی بات ان کی سچائی لگتی ہے، کیوں کہ وہ جس فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں، اس فیلڈ میں خواتین کی سچائی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

صدف کنول نے اعتراف کیا کہ شہروز سبزواری کو دیکھتے ہی انہوں نے سوچا کہ یہی وہ مرد ہیں، جن سیانہوں نے شادی کرنی ہے اور وہ یہی ہیں جو ان کے بچوں کے باپ بنیں گے۔صدف کنول نے وضاحت کی کہ بچوں سے ان کا مطلب ہے کہ مستقبل میں جو بچے ہوں گے، ان کے والد شہروز ہی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :