ویٹرنری یونیو رسٹی میںڈاکٹر سید سلیم احمد کی ریٹا ئر منٹ پر الو دا عی تقریب کا انعقاد

بدھ 24 فروری 2021 20:22

!لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز اکیڈیمک سٹاف ایسو سی ایشن نے چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف ویٹر نری میڈیسن /ایسوسی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر سید سلیم احمد کی ساٹھ سال سروس مکمل ہو نے پر الودا عی تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا ۔جس میں وائس چانسلر یو نیورسٹی آف ایجو کیشن پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے مہمان خصو صی کے فرائض سر انجام دیے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد سمیت ڈینز ، مختلف شعبہ جات کے ڈا ئریکٹرز/چیئر پرسنز اور ایڈمنسٹریٹیو آفیشلز، ڈاکٹر سید سلیم کے فیملی ممبران اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

الودا عی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پرو فیسرڈاکٹر نسیم احمد اورپرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے ڈاکٹر سید سلیم احمدکی ویٹر نری یونیورسٹی کے شعبہ ویٹر نری میڈیسن اور شعبہ کلینیکل سر جری میںادا کی گئی پیشہ وا رانہ 19 سا لہ اعلی خد مات کو سرا ہتے ہو ئے نیک تمنا ئوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایسو سی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر محمد اویس نے ڈاکٹر سید سلیم احمد کی ویٹر نری یونیورسٹی میں 2003-2021 سے بطور استاد/ فیکلٹی ممبر، انچارج پیٹ سینٹر، پرنسپل آفیسربلڈنگ اینڈ ورکس،انچارج آئوٹ ڈورکلینیکل میڈیسن اینڈ سر جری،مینیجر ریسر چ آپریشن آفس آف ریسرچ انو ویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایڈوانس سٹڈیز، بحیثیت ممبر یواس سینڈیکیٹ اور ایک نامور ویٹر نری ایکسپرٹ 19 سا لہ بیش قدر خد مات کے بارے میں شر کا کو تفصیلی بتا یا

متعلقہ عنوان :