جامعہ کراچی، بی اے اور بی کام پرائیوٹ سالانہ امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں5 مارچ2021ء تک توسیع

بدھ 24 فروری 2021 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے اور بی کام پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں5 مارچ2021ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4850 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم8450 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 6050 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم10200 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم کو ان ہی بینکوں سے 100 روپے کے عوض حاصل کرکے متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کائونٹر نمبر1 پر صبح 9:00 تاشام 5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔ بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گی

متعلقہ عنوان :